حوصلہ افزائی

اپنی زندگی کو روگ نہ بنائیں

زندگی کا سفر بہت سے نشیب و فراز پر محیط ہے۔ کبھی ہنسنا ہے تو کبھی رونا۔ کبھی پھولوں کی سیج تو کبھی کیل کانٹوں کا بستر۔ زندگی ملی ہی ہے تو اس کو ہر حال میں جینا تو ہے۔ دنیا میں آئے ہو تو اصل خوشی حاصل کرنے کے لئے غم کے دریا عبور کرنا تو پڑتے ہیں۔ جیتنا ہے تو ہارنا بھی پڑتا ہے۔ یعنی کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا بھی پڑتا ہے۔

یاد رکھیں زندگی کی گاڑی کبھی آسانی سے سفر طے نہیں کرتی۔ راستے میں بے شمار گڑھے ہیں لیکن کبھی سمجھوتہ کبھی نظر انداز کر کے اپنی منزل مقصود تک پہنچا جا سکتا ہے۔ اور یہی انسان کی کامیابی کی ایک روشن دلیل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر ہم زندگی کے مسائل ومصائب کو اللہ توکل سمجھ لیں۔ تو ہمارا سفر نہ صرف آسان بلکہ خوشگوار بھی ہو جائے گا۔

  زندگی واقعی مشکل نہیں ہے

پس ہمیں مسلسل ہوش و دانشمندی بلند ہمت و استقامت اور ہر حال میں خوش و خرم رہ کر اپنا سفر طے کرتے رہنا چاہیے کہ اسی کا نام زندگی یعنی زیست سفر زیست ہے۔ تاکہ کل ہم جب اللہ کے حضور حاضر ہوں تو ہماری پیشانی پر کبھی بھی زندگی کے مصائب سے فراریت کا نشان ثبت نہ ہو۔

دیکھیں زندگی بہت ہی خوبصورت ہے، اس کو کبھی کسی ایک روگ کا درد بنا کر گنوانا نہیں چاہیے۔ یہ ہمارے لئے اللہ کا ایک خاص تحفہ اور اس کی دی گئی امانت ہے۔ اس لئے اس کی قدر کریں۔ ہمت کریں، زندگی کے سفر میں سانسوں کی چلتی ہوئی گاڑی کو اللہ کے زکر سے چلاتے رہیں، یہی زندگی کا حسن بھی ہے اور اس امانت کی خیانت سے بچنے کا طریقہ بھی۔

3.7/5 - (9 votes)