حوصلہ افزائی

خود کو سیکھنے پر آمادہ رکھیں

ڈگری کی اہمیت اپنی جگہ ، لیکن تعلیم کے ساتھ ہنر آپ کی قابلیت میں چار چاند لگا سکتا ہے۔یہ بات ذہن میں رکھیے کہ جب تک کوئی کام نہیں آتا، وہ مشکل لگتا ہے اور جب آجائےتو مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتا ہے۔ کام سیکھنے کے لیے اپنے رجحان اور پسند کو ضرور اہمیت دیجیے۔ ممکن ہے آپ تکنیکی نوعیت کے کاموں میں دل چسپی رکھتے ہوں۔ اس صورت میں آپ کو الیکٹریشن یا اس سے ملتا جلتا کام سیکھنا چاہیے۔ اگر آپ کو دفتر ی کام پسند ہے، تو کمپیوٹر کورسز وغیرہ کرلیں، تاکہ جزوقتی ملازمت کر سکیں۔ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ کام سیکھنے کے کئی طریقے ہیں۔

کوئی بھی ہنر سیکھنے کے لیے لیں، کالج ، یونیورسٹی کے بعد کچھ وقت نکال کر کوئی کورس کریں، مثلاََ کسی فنی تربیت کے ادارے میں کوئی تکنیکی ہنر، مثلاً ڈرافٹس مین یا ویلڈر یا کسی اور ہنر کی تربیت مکمل کریں۔ ایسے اداروں کی فیس بھی زیادہ نہیں ہوتی ، مگر فوائد زیادہ ہوتے ہیں۔

وظیفے کے ساتھ کام سیکھنایا اپرنٹس شپ ٹریننگ کام سیکھنے کا یہ طریقہ ایسا ہے، جہاں کام بھی سکھایا جاتا ہے اور وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ میٹرک یا انٹرکے امتحان کے بعد طویل تعطیلات ہوتی ہیں۔ اکثر نوجوان یہ قیمتی وقت بالکل ضائع کردیتے ہیں۔ اس وقت سے فائدہ اٹھایئے اور خود کو مستقبل کے لیے تیار کیجیے۔

  خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں

پہلے اپنے عزیزوں، والد یا بڑے بھائیوں کے دوستوں میں سے ایسے افراد تلاش کیجیے جو کسی تجارتی یا صنعتی ادارے میں ذمےدار عہدے پر ہوں۔ ان سے رابطہ کیجیے اور اپنی خدمات پیش کیجیے کہ میں آپ کے دفتر/فیکٹری میں بلا معاوضہ کام کرنا چاہتا ہوں، بعد میں کسی بھی مرحلے پر جب آپ سمجھیں کہ میں آپ کے ادارے کے لیے مفید ثابت ہورہا ہوں، تو آپ مجھے باقاعدہ ملازمت دے دیں۔ 

اگر آپ اپنے کسی ٹیچر کے توسّط سے جائیں اس کے ساتھ ساتھ اپنی سی وی تیار کریں اور کسی ادارے میں جمع کروادیں۔ ہر دفتر/فیکٹری کے مختلف شعبے ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی خاص شعبہ پسند ہے ،تواپنی دل چسپی بت دیں تاکہ آپ بہتر طور پر کام سیکھ سکیں ، یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آپ کو اپنی ضرورت کے پیشِ نظر کسی دوسرے شعبے میں بھیجیں، لیکن اس میں منہ بسورنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو جہاں بھی تعینات کیا جائے، وہاں ایک طالب علم کی طرح کام کو بہتر طور پر سمجھیں کرنے کی کوشش کریں، ساتھیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آئیں۔

ہمیشہ خود کو سیکھنے پر آمادہ رکھیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھیے۔اس طرح، آپ تقریباً ایک سال کی مدت میں کوئی بھی کام اس حد تک ضرور سیکھ جائیں گے کہ خود اعتمادی کے ساتھ انجام دے سکیں گے۔ یاد رکھیے کہ ہر کام اہم ہوتا ہے۔ ٹیلی فون آپریٹر کا کام بہ ظاہر معمولی دکھائی دیتا ہے، لیکن اگر آپ کو کسی ادارے کے پی بی ایکس بورڈ پر بٹھا دیا جائے ،تو آپ کے لیے کام کرنا اس وقت تک ناممکن ہوگا جب تک آپ اسے سیکھ نہ لیں، یقین کیجیے کہ یہ کام آپ ایک ماہ میں بھی سیکھ سکتے ہیں اور چند دن میں بھی۔

  رونے سے گبھرانا نہیں چاہیے

یہ صرف طالب علموں کے لیے ہی مفید نہیں ہے بلکہ ان تمام بے روزگار نوجوانوں کے لیے بھی مؤ ثر ہے، جو کئی کئی مہینے اور بعض اوقات کئی سال بے روزگار رہ کر وقت ضائع کردیتے ہیں۔ بے روزگاری کی وجہ یا تو کام نہ جاننا ہوتا ہے یا کام پر عبور نہ رکھنا۔ وقت ضائع کرنے سے بہتر ہوگا کہ آپ چند ماہ کسی ادارے میں بلا معاوضہ کام کریں،کام پر عبور حاصل کریں۔

5/5 - (1 vote)

توجہ فرمائیے

 ٹیم شاباش کا لکھاری کے خیالات اور تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔اگر آپ کو اس تحریر بارے کوئی شکایت ہو ، کسی بیان کردہ  حقائق کی درستگی کرنا چاہتے ہوں تو ٹیم شاباش سےرابطہ کریں۔