حوصلہ افزائی

ملازمت چھوڑنے کی چند وجوہات

ملازمت کے دوران ایک موقع ضرور ایسا آتا ہے جب آپ ملازمت چھوڑنے کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں لیکن کوئی فیصلہ نہیں کر پارہے ہوتے- اس سوچ کے پیچھے بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں ، ہوسکتا ہے کہ مینیجر ناقابلِ برداشت ہو یا پھر ملازم کو نوکری یا تنخواہ کے معاملات پر کچھ طے نہ پا رہا ہو- لیکن چند باتیں ایسی ہیں جن کے ظاہر ہوتے ہی آپ کو دوسری ملازمت تلاش کرلینی چاہیے- مندرجہ ذیل میں موجود 5 باتیں کسی بھی ملازم کے لئے خاموش اشارہ ہیں کہ اسے کمپنی کے ساتھ مزید سفر طے کرنے سے قبل ایک بار پھر سوچ لینا چاہیے۔

آپ کا کام آپ کو تھکاتا ہے

اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ آپ کے لیے کام کو وقت پر سرانجام دینا مشکل ہورہا ہے ، منیجر کی ہدایات مسلسل سننے مل رہی ہیں اور گھنٹوں ڈیسک پر بیٹھے رہنا مایوس کن ہوتا ہے ، تو پھر یہ ہوسکتا ہے کہ اب آپ کی دلچسپی ملازمت کے ساتھ وابستہ نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کا دل کہیں اور ہو۔ اس معاملے میں ، جس چیز کے بارے میں آپ کو شوق ہے اس کو ڈھونڈیں اور اسی کو اپنا پیشہ بھی بنائیں۔

  روزمرہ مسائل حل کرنے کے طریقے

غیر مستحکم ماحول کا سامنا ہو

عام طور پر جب کسی کمپنی کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کام کی جگہ کا ماحول دباؤ کا شکار بنتا ہے تو اس کے ملازمین کو بھی ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے ملازمین کو استعفیٰ دینے کا اشارہ مل سکتا ہے کیونکہ اس طرح کے غیر مستحکم ماحول ملازمین کی مایوسی کا سبب بن سکتے ہیں۔

نوکری مزاج کے مطابق نہیں ہے

فرض کریں کہ آپ بہت اچھے پروگرام ہیں لیکن ملازمت آپ کوالٹی کنٹرول کی کر رہے ہیں تو یہ آپ کی پیداواری صلاحیتوں پر منفی اثرات مرتب کرے گی- اکثر افراد ایسی ملازمتیں قبول کرلیتے ہیں جو ان کی منزل نہیں ہوتیں- بعد میں انہیں پچھتاوا ہوتا ہے کہ ان کی ملازمت ان کے مزاج کے مطابق نہیں ہے۔

آپ اچھے مواقع گنوا رہےہوں

بعض اوقات ملازمین کو لگتا ہے کہ وہ موجودہ ملازمت پر رہتے ہوئے کئی اچھے مواقع گنوا رہے ہیں اور یہاں صرف وقت برباد کر رہے ہیں تو انہیں چاہیے کہ فوراً بہترین اور اپنے مزاج سے مطابقت رکھتی ملازمت کی تلاش شروع کردیں- بصورت دیگر ایسا فرد نہ تو اپنی ملازمت میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت بھی بہت بری ہوتی ہے۔

  کیا آپ  بھی احساس کمتری کا شکار ہیں؟

 مالی اور غیر مالیاتی فوائد ختم ہو جائیں

جب کمپنیوں کو مالی بحران کا سامنا ہوتا ہے ان کے طور طریقے بدلنے لگتے ہیں- مثال کے طور پر اچانک لچکدار کام کا معمول بہت سخت ہو جاتا ہے یا مالی اور غیر مالیاتی فوائد ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی اس جانب اشارہ ہوسکتا ہے کہ آپ کہیں اور ملازمت تلاش کرلیں۔

5/5 - (1 vote)

توجہ فرمائیے

 ٹیم شاباش کا لکھاری کے خیالات اور تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔اگر آپ کو اس تحریر بارے کوئی شکایت ہو ، کسی بیان کردہ  حقائق کی درستگی کرنا چاہتے ہوں تو ٹیم شاباش سےرابطہ کریں۔