شاباش میں کیسے لکھا جائے؟

آپ کی تحریر  (مضمون/کہانی)  صرف نوجوانوں کے مو ضوعات پر مشتمل  ہونی چاہئے جیسا کہ  بے روزگاری  کا حل، لائف اسکلز، پرسنالٹی ڈیویلپمنٹ ، کیرئر کونسلنگ ،  ذہنی صحت ، وغیرہ ۔ آپ کو ویب سایٹ پر موجود پہلے سے شایع شدہ تحاریر کا جائزہ لے کربھی موضوعات کا اندازہ ہو سکتا ہے۔

آپ کی ہر نئی  تحر یر پہلے  سے بہتر اور نئے موضوع پر ہونی چائیے ۔ متواتر یکساں موضوعات  پر بجھوائی جانے والی تحریر  قبول نہیں ہو گی۔ تحریر کی طوالت 500سے 1000 الفاظ کے درمیان ہونی چاہیے۔

بھجوائی گئی تحریر آپ کی ذاتی تخیل سے لکھی گئی، اوریجنل ہو۔ کسی اور کی لکھی، نقل شدہ نہ ہو۔ اگر کسی کتاب یا کسی اور کا لکھا ہوا مواد اپنی تحریر میں شامل کریں تو متعلقہ کتاب یا رائیٹر کا نام حوالہ کے طور پر لازمی لکھیں۔

لکھاری تحریر پبلش ہونے کے بعد چھ دن کے وقفہ کے ساتھ اپنی اگلی تحریر بجھوا سکتے ہیں۔ 

تحریر کے آخر میں اپنا مکمل نام، مختصر تعارف اور اپنی تصویر(آپشنل) لازمی شامل کریں۔

ٹیم  شاباش باری آنے پر تحریر (مضمون/کہانی) کا جائزہ  لے گی اور اگر تحریر دی گئی ہدایات کے مطابق معیاری ہوئی تو اسے شائع کر کے آپ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کر دیا جاے گا۔

 ضروری نہیں ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مضمون لازمی طور پر شائع کیا جائے۔ ٹیم شاباش کسی بھی مضمون کو مسترد یا قبول کر سکتی ہے، اور کسی شائع شدہ مضمون کو ہٹا سکتی ہے. ٹیم شاباش ایسے فیصلے کی وجوہات بیان کرنے کی پابند نہیں ہے۔

جہاں اردو لفظ ممکن ہو، وہاں انگریزی لفظ سے گریز فرمائیں۔ اگر انگریزی لفظ بھی ہے تو اسے اردو املا میں لکھنے کو ترجیح دیں۔

اپنا مضمون بھیجنے سے پہلے، کسی درستگی کے لیے کم از کم ایک مرتبہ ضرور پڑھیں۔ خاص کر کوئی نشان * # ایموجی وغیرہ تحریر میں شامل نہ کریں۔

مضمون کا مناسب عنوان لگانا، تحریر میں موجود غلطیاں درست کرنا، غیر مہذب یا غیر اخلاقی مواد کو حذف کرنا وغیرہ ، ٹیم شاباش کے اختیار میں ہے۔

تحریر بجھوانے کے بعد اگر تین دن تک ٹیم شاباش کی طرف سے ای میل موصول نہ ہو تو سمجھ جائیں کہ تحریر قبول نہیں ہوئی ۔ اس صورت میں اپنی لکھی کوئی اور تحریر بجھوائیں۔ 

اپنی تحریر (بلاگ/کہانی/مضمون) ہمیں اس ای میل ایڈریس پر بھیجیں۔ اس ای میل کو اپنی ایڈریس بک میں  لازمی ایڈ کر لیں تاکہ ہماری جوابی ای میل اسپام یا جنک فولڈر کا حصہ نہ بن سکے۔

write@shabash.pk

ٹیم شاباش کو آپ کی تحریریں شائع کر کے خوشی ہو گی کیونکہ ہم  نوجوانوں کی کردار سازی ، حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے لیے کوشاں ہیں۔