رہنمائی

کیریر کے آغاز میں ان اصولوں کو اپنائیں

ایک شخص جو اپنے کیریر کے درمیان میں ان اصولوں پر عمل شروع کرتا ہے وہ اس شخص سے پیچھے ہے جو اپنے کیریر کے شروع میں ہی ان اصولوں پر عمل کر کے دولت مند ہو چکا ہے۔ کیریر کے شروع میں آپ زیادہ پیسے بچا سکتے ہیں۔ کیریر کے درمیان میں اگرچہ آپ کی انکم بڑھ چکی ہوتی ہے لیکن آپ کے اخراجات بھی اسی طرح بڑھ چکے ہوتے ہیں۔

ہر شخص دولت کمانے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن ہر کوئی اس میں کامیاب نہیں ہوتا۔ لیکن کامیابی کے کوئی خفیہ راز نہیں ہوتے بس چند اصول ہوتے ہیں جنہیں اپنا کر خوشگوار زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

دولت مند بننے کا پہلا اصول یہ ہے کہ آپ سادگی سے رہیں اور اپنے بجٹ سے باہر نہ جائیں۔ سادگی سے نہ رہنے والوں کے خرچے ان کی آمدن سے بڑھ جاتے ہیں اور وہ کبھی بھی دولت مند نہیں بن سکتے۔اور ایسے لوگ اپنی دولت کو ڈوبنے سے بھی نہیں بچا سکتے۔ بڑے بڑے گھروں اور بڑی بڑی گاڑیوں کے خرچے بھی بڑے بڑے ہوتے ہیں۔

  آن لائن کاروبار کرنے سے پہلے یہ کام لازمی کریں

انکم بڑھانے کے دوسرے ذرائع پر غور کریں۔ دوسری جاب شروع کر لیں۔ گھر پر کوئی بزنس شروع کر دیں۔ جب آپ واقعی سنجیدگی سے سوچیں گے کہ آپ نے انکم کا کوئی دوسرا ذریعہ تلاش کرنا ہے تو آپ کچھ نہ کچھ حل نکال لیں گے۔

جتنے بھی غیر ضروری اخراجات آپ ختم کرتے جاتے ہیں آپ کی بچت اتنی ہی بڑھتی جاتی ہے۔ اور چھوٹی چھوٹی بچتیں سال دو سال میں بڑی رقم بن جاتی ہے۔ اس لیے چھوٹی چھوٹی بچت بھی کرتے رہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ آپ ایک ایک روپے کے پیچھے لڑنا شروع کر دیں۔

اپنے ٹائم کو بھی دولت سمجھیں اور عقل مندی سے خرچ کریں۔ اپنا ٹائم وہاں لگائیں جہاں آپ کی دولت اور آمد ن بڑھتی ہو۔

  گھر بیٹھے اپنا روزگار کرنے کے چند طریقے

اپنی بچت کو کسی اچھے کاروبار میں لگائیں۔ جتنے پیسے بچائیں ان کو بینک میں رکھنے کی بجائے بزنس میں ڈال دیں۔ چھوٹے چھوٹے بزنس وقت کے ساتھ ساتھ بڑے بزنس بن جاتے ہیں۔ اگر آپ کاروبار نہیں چلا سکتے تو کسی قابل اعتبار شخص کو یہ پیسے کاروبار چلانے کے لیے دے دیں۔ بہت سے ایسے کام ہیں جو لاکھ دو لاکھ سے بھی شروع کیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی دوسرے شخص پر اعتماد نہیں کر سکتے تو کسی اچھی سکیم میں پلاٹس وغیرہ خرید لیں۔

Rate this post

توجہ فرمائیے

 ٹیم شاباش کا لکھاری کے خیالات اور تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔اگر آپ کو اس تحریر بارے کوئی شکایت ہو ، کسی بیان کردہ  حقائق کی درستگی کرنا چاہتے ہوں تو ٹیم شاباش سےرابطہ کریں۔