رہنمائی

یہ کام کر کے اپنی خوبصورت زندگی ضائع مت کریں۔

اس خوبصورت زندگی کے سفر میں ہم میں سے بہت لوگ کچھ چیزوں کا احساس کیے بغیر  زندگی گزار دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے بہت سے طرز عمل اور طرز زندگی کے انتخاب ایسے ہوتے ہیں جو ہماری زندگی پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، لیکن ہم انہیں پہچاننے میں ناکام رہتے ہیں ۔ اس  بات کے نتائج اکثر اتنے سنگین ہوتے ہیں کہ زندگی کا سکون متاثر ہو جاتا ہے۔ اسی  موضوع کے حوالے سے اب آگے پڑھیں اور دیکھیں کہ کیا آپ ان میں سے کوئی کام کرتے ہیں جو آپ کی زندگی کو ضا ئع وبرباد کر سکتا ہے۔

آپ دوسرے لوگوں پر بہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ آپ کو کسی پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے  کہ ایسا کرنا بھی بہت برا ہوگا۔ لیکن یہ مت سمجھیں کہ ہر کوئی آپ اور آپ کے بہترین مفادات پر نظر رکھے گا۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہر کوئی پہلے اپنا سوچتا ہے پھر دوسروں کی پروا کرتا ہے۔

آپ اپنے اعمال کے نتائج پر غور نہیں کرتے۔

ہر عمل کا ایک نتیجہ ہوتا ہے۔ یہ اچھا یا برا ہو سکتا ہے، لیکن اسے نظر انداز کرنا یقینی  طور پر آپ کی زندگی کو تباہ کر سکتا ہے۔اس لیے کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اس کے ممکہ نتائج  کا غیر جانبدارانہ تجزیہ ضرور کیا کریں۔

آپ اپنی بھلائی کی قیمت پر دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن آپ سب کو خوش نہیں کر پائیں گے، خاص طور پر ہر وقت نہیں۔ اور یہ واقعی ٹھیک  بات ہی ہے۔ہر وقت  اپنی بھلائی کو نظر انداز کر کے ہمیشہ  دوسروں کو خوش کرنے کے لیے نکل جائیں  گے تو خود ہی  اندازہ لگائیں کہ کس کی زندگی برباد ہو رہی ہے؟

آپ اپنی حدود کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔

اس بات کو جلدی سمجھ لیں کہ ہم سب کچھ کرنے کے قابل نہیں ہیں، اور نہ ہی ہم سب کچھ ٹھیک کرنے کے قابل ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے خواب کا تعاقب کرتے رہتے ہیں جو ناقابل حصول ہے، تو آپ اپنی زندگی کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔ حقیقت پسند ہونا اور اپنی حدود کو قبول کرنا ضروری ہے۔

آپ بغیر پوچھے پہلے سے ہی فرض کر لیتے ہیں۔

حقائق کے بجائے  اپنے خیالوں یا مفروضوں پر عمل کرنا آپ کو پریشانی میں ڈال سکتا ہے۔ اگر ہم   ٹھیک سمجھنے کے لیے سوالات نہیں پوچھتے ہیں تو ہمیں ایک بہت بڑی غلط تشریح مل سکتی ہے  جو فیصلہ سازی میں غلط ثابت ہو گی ۔

آپ جواب دینے کے بجائے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔

ہمیشہ  صبر کریں ، پہلے تمام معلومات کو سنیں، اور خود کو اس پر عمل  کرنے کے لیے وقت دیں۔ پہلے سو چیں پھر جواب دیں، بجائے اس کے کہ کسی ایسی چیز پر فطری ردعمل ظاہر کریں جو کام کو خراب کر دے۔

  کم سرماۓ سے شروع کیے جانے والے کاروبار

آپ ماضی میں رہتے ہیں۔

ماضی ہمارا حصہ ہے، لیکن یہ واقعی ماضی میں ہےجو کہ  ختم ہو گیا ہے، اور ہم ایسا کچھ نہیں کر سکتے جو ہمیں واپس جانے کی اجازت دے۔اس لیے  اسے بخوشی  قبول کریں اور ماضی میں رہنا چھوڑ دیں۔

آپ اپنی صحت کو نظر انداز کرتے ہیں۔

ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں جب تک کہ کچھ غلط نہ ہو جائے۔ یہ ہماری زندگی کو برباد کرنے کا ایک یقینی طریقہ ہے۔ اپنا خیال رکھنا ضروری ہے۔ کچھ "برا” ہونے کا انتظار نہ کریں  ورنہ بہت دیر ہو سکتی ہے۔

آپ اپنا کمفرٹ زون کبھی نہیں چھوڑتے۔

یہ بات ٹھیک ہے کہ ہمارا کمفرٹ زون میں رہنا محفوظ ہے، لیکن ایسا  مستقل رہنا ہمارے سکون ترقی یا خوشی کی وجہ نہیں بنے گا۔ وہاں سے آہستہ آہستہ آگے نکلنے کے لیے شعوری کوشش کریں ورنہ آپ کو زندگی میں کچھ پچھتاوں ساتھ رہنا پڑسکتا ہے۔

آپ بڑے بڑے فیصلے فوری کر جاتے ہیں ۔

شادی یا جو نوکری چھوڑنا  جیسے بڑے فیصلوں پر غور و فکر کرنا چاہیے۔ آپ کو ان چیزوں کے بارے میں عقلی اور منطقی طور پر سوچنا چاہیے، بجائے اس کے کہ وہ جذبات  کی بنیاد پر کریں۔

آپ صرف ہم خیال لوگوں ساتھ  ملنا جلنا رکھتے  ہیں۔

یقینی طور پر، ایسے لوگوں سے گھرا رہنا بہت اچھا لگتا ہے جو ہماری طرح سوچتے ہیں اور ہماری توثیق کرتے ہیں، لیکن اس کے  ہماری سوچ کے برعکس  لوگوں سے نمٹنا بھی  صحت مند ہے۔ لوگوں کی مختلف رائے  ہونے پر  ان سے ناراض ہونے کے بجائے، قبول کریں  اور آگے بڑھیں ۔

ہمیشہ دوسروں  کو ذمہ وار ٹھہرانا۔

اپنی بدقسمتی کا الزام دوسرے لوگوں پر ڈالنا آپ کو بہتر محسوس نہیں کرے گا۔ کوئی بھی  ہمیشہ دوسرے لوگوں کی شکایت سننا پسند نہیں کرتا۔ کبھی کبھی، واقعی بری چیزیں ہمارے ساتھ پیش آتی ہیں ، لیکن اپنے دکھوں کی وجہ صرف بیرونی ذرائع کو مورد الزام  مت ٹھہرائیں۔

آپ کسی ایسے شخص کا دکھاوا کرتے ہیں جو آپ نہیں ہیں۔

اگر آپ کسی ایسے شخص کا دکھاوا کرتے ہیں جسے آپ درحقیقت آپ نہیں  ہیں، تو آپ جھوٹ بول رہے ہیں اور بناوٹ کر رہے ہیں۔ اور ایسا کرنا آپ کی زندگی کو برباد کرنے کا ایک یقینی طریقہ ہے۔

آپ دوسروں سے مدد مانگتے ہیں، لیکن خود کام نہیں آتے۔

اگر آپ اتنے خوش قسمت ہیں کہ آپ کی زندگی میں ایسے لوگ ہیں جو آپ کی ضرورت کے وقت آپ کی مدد کریں گے، تو آپ کو شکر گزار ہونا چاہیے۔ صرف یہی نہیں بلکہ جب وہ آپ سے مدد مانگیں تو آپ کو احسان واپس کرنا چاہیے۔

آپ مالی طور پر غیر ذمہ دار ہیں۔

اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کو زندگی گزارنے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے اور اس لیے آپ بہتر مالی فیصلے کرنے چاہیں  ورنہ  آپ کو بری صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ غیر ذمہ داری سے خرچ کرتے رہتے ہیں (مثال کے طور پر ضرورت سے زیادہ چیزوں پر)، تو ہو سکتا ہے آپ اپنی زندگی کو برباد کر رہے ہوں۔

  جیت کا یقین اپنی محنت و قابلیت پر ہونا کیوں ضروری ہے؟

آپ معافی مانگنے کے بجائے جواز پیش کرتے ہیں ۔

کبھی کبھی آپ کو اپنی غلطیوں کو کھلے دل سے ماننے کی ضرورت ہوتی ہے اور یسی وجہ سے اکثر اوقات  معافی مانگنا  بھی پڑتا ہے۔ کیونکہ بعض اوقات برے رویوں کا کوئی جواز نہیں ہوتا۔ صرف معافی ہی کام آئے گی۔

آپ غیر ضروری خطرات مول لیتے ہیں۔

یہ سچ ہے کہ آپ خطرے سے پاک زندگی نہیں گزار سکتے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو غیر ضروری خطرات بھی مول لینے چاہئیں۔ ہم ان چیزوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو آپ زیادہ سوچے بغیر کرتے ہیں۔ جیسے تیز گاڑی چلانا،  قانون توڑنا وغیرہ ۔  

آپ فضول و غیر ضروری بولتے ہیں۔

ایک بہترین کہاوت ہے  کہ اگر آپ کے پاس کہنے کے لیے کچھ اچھا نہیں ہے، تو کچھ بھی مت کہو۔ اسی لیے خاموشی،  فضول گفتگو اور گپ شپ سے بہتر ہے۔ وہ شخص نہ بنو جس پر کوئی بھروسہ نہ کر سکے کیونکہ وہ اپنا منہ بند نہیں رکھ سکتا۔

آپ زیادہ شیئر کرنے کا رجحان رکھتے ہیں۔

آپ اپنے بارے میں بہت زیادہ معلومات دوسروں پر ظاہر کرتے ہیں۔ میل جول والے  تعلقات رکھنا  اور ان سے اپنی باتیں  شیئر اچھا ہے لیکن کسی اجنبی کے ساتھ ایسا کرنا مناسب نہیں ہو سکتا۔ خاص کر جن لوگوں کو آپ اچھی طرح سے نہیں جانتے وہ معلومات کو آپ کے خلاف بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ اپنا موازنہ دوسروں سے کرتے رہتے ہیں۔

یقینی طور پر، ہم سب یہ ایک خاص حد تک لازمی کرتے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر دوسروں کا مسلسل پیچھا کرنا اور ان کی زندگیوں کا پھر خود سے موازنہ کرنا آپ کو کوئی فائدہ نہیں دے گا۔

آپ خود کو جاننے کے لیے وقت نہیں لگاتے۔

اپنے آپ کو جاننے کے لیے رکنا اور وقت نکالنا واقعی اہم ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ جانے بغیر زندگی  گزراتے ہیں کہ ہم کون ہیں، ہمارا زندگی گزارنے کا مقصد کیا ہے۔

4.7/5 - (7 votes)

توجہ فرمائیے

 ٹیم شاباش کا لکھاری کے خیالات اور تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔اگر آپ کو اس تحریر بارے کوئی شکایت ہو ، کسی بیان کردہ  حقائق کی درستگی کرنا چاہتے ہوں تو ٹیم شاباش سےرابطہ کریں۔ 

ارسل حفیظ

اس تحریر کے لکھاری ایک نجی ادارے میں مارکیٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ اپنی زندگی کے تجربات اور مشاہدات کو الفاظ کی صورت میں ڈھال کر رہنمائی کرنے کے خواہش مند ہیں۔