کردار سازی

آپ  کے لفظوں کے ذائقہ  کیسا ہے ؟  

کیا آپ کو  پتہ ہے کہ لفظوں کے بھی ذائقے ہوتے ہیں جو بہت پر اثر ہوتے ہیں۔ کبھی مٹھاس کا رنگ لیے ہوئے ، تو کبھی زہر آلود ، کبھی کڑوے کسیلے ہوتے ہیں۔ کبھی ڈس لیتے ہیں اور کبھی امرت بن جاتے ہیں۔

 یہ لفظ بہت پر اثر ہوتے ہیں اس لیے ان نوکیلے الفاظوں سے خود کو  لازمی بچائیں ۔ ادھر لفظ منہ سے نکلا نہیں کہ دوسری طرف اس نے اپنا اثر چھوڑا نہیں۔ کبھی کبھی تو لکھے ہوئے الفاظ اتنے پر اثر ہوتے ہیں کہ بندہ کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے ۔ الفاظ کی طاقت سے کوئی مکر نہیں سکتا سب کو اس بات کا پتا ہے کہ الفاظ کتنے طاقتور ہوتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں آپ نظر دوڑائیں تو یہ حقیقت سامنے آجائے گی کہ لوگ لفظوں سے کھیل رہے ہیں۔ ہم سب لفظوں کے نئے نئے ذائقے چکھ رہے ہیں۔ 

کچھ دن پہلے میں نے کسی کے لکھے لفظ پڑھے تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ وہ الفاظ اس قدر زہریلے تھے کہ بیان سے باہر ہیں۔  آج بھی ان کی تپش محسوس کرتی ہوں تو دل لرز اٹھتا ہے ۔ وہ الفاظ یہ تھے میں رب سے راضی نہیں ہوں۔ پہلے تو میں چونک گئی اور پھر مجھے بہت خوف محسوس ہوا ۔ کیا ہم اس طرح کے الفاظ بولنے لائق ہیں۔ اس کا مجھے تو صاف صاف یہ مطلب ملا کہ رب ہی راضی نہیں ہے، تبھی یہ لفظ نکلے اور یہ نوبت آئی۔

  نوجوان بے اولاد جوڑے کیسے خود کو سنبھالیں؟

آپ کس وقت کن لفظوں کے حصار میں ہوتے ہیں آپ کو پتا بھی نہیں چلتا ۔ خدارا  بولنے اور لکھنے سے پہلے سوچا کریں۔ سو بار سوچیں۔ آپ کے الفاظ اگر کسی کو زندگی دے سکتے ہیں تو موت بھی دے سکتے ہیں۔ میں ان الفاظ کے بارے میں جب جب سوچتی ہوں تو دل ڈر جاتا ہے ۔ توبہ کرتی ہوں کہ یا اللہ میرے قلم سے ہمیشہ وہ لفظ نکلیں جو تیری رضا میں راضی ہونے کی علامت ہوں۔ 

نا امیدی اور کفریہ جملے کبھی بھی قلم کی نوک پر نہ آئیں۔ اپنی اور اپنے لفظوں کی حفاظت کیجئے۔ بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی نہ بولیں۔ ایک قول تو یاد ہوگا سب کو ۔پہلے تولو پھر بولو۔ تو بولنے سے پہلے سوچیں کہ کیا یہ الفاظ اس قابل ہیں کہ ادا کیے جائیں، کہیں ان پر ہماری پکڑ تو نہیں  ہو جانی ۔  کیونکہ ہم نے سوچنا کم کر دیا ہے اور بولنا زیادہ ہوگیا ہے ۔ 

  خوش رہنے کے لئے یہ چھ کام کریں

زندگی کے دو اصول اپنے آپ پر لاگو کر لیں۔ کم بولیں اور  زیادہ سوچیں۔ الفاظ میں بہت طاقت ہوتی ہے  اور اپنی طاقت کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔ 

4/5 - (4 votes)

توجہ فرمائیے

 ٹیم شاباش کا لکھاری کے خیالات اور تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔اگر آپ کو اس تحریر بارے کوئی شکایت ہو ، کسی بیان کردہ  حقائق کی درستگی کرنا چاہتے ہوں تو ٹیم شاباش سےرابطہ کریں۔ 

نوشابہ منیر

اس تحریر کی مصنفہ ہاؤس وائف ہونے کے ساتھ ساتھ لیڈیز موٹیویشنل اسپیکر بھی ہیں۔ اسی حوالے سے وہ لڑکیوں کی آن لائن کونسلنگ کے ذریعے رہنمائی کرتی ہیں۔ چونکہ خود مثبت سوچ و عمل کو پسند کرتے ہوے پر امید رہتی ہیں اسی لیے دوسروں تک بھی یہی پیغام پہچانا چاہتی ہیں۔