ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شخصیات کو 16 سولہ اقسام میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ کسی بھی پیشے کو اپنانے سے پہلے اگر ہم یہ جان لیں کہ ہم کس قسم میں گنے جاتے ہیں تو ہم اس میں بہت جلد ماہر ہو جاتے ہیں بلکہ اس میں بہت کچھ نیا بھی کر گزرتے ہیں۔ ہر شخص کے لیے ضروری ہے کہ اسے اپنی خامیاں، خوبیاں اور اپنی سپر پاور صلاحیتوں کا پتہ ہو۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی بھی پیشے میں زیادہ ڈیمانڈ نظر آتی ہے بچے کو اسی طرف دھکیل دیا جاتا ہے اس کی دلچسپی جانتے ہوئے بھی یا نہ جانتے ہوئے بھی۔دونوں صورتوں میں نوجوان اپنی خود کی دلچسپی نہ ہوتے ہوئے بھی، اس پیشہ یا جاب کی طرف یا پھر اس پیشہ ورانہ تعلیم کی طرف جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو یا اپنی دلچسپی کو جانے بغیر بہتر مستقبل کے لیے ایسا کرتے ہیں۔
کامیاب لوگ عموماً اپنی شخصیت کو جاننے کیلئے خود کو جائزہ لینے کا وقت نکالتے ہیں۔ وہ خود کی قوتوں اور کمزوریوں کو شناخت کرتے ہیں۔ اپنی عادات اور رویّوں کو سمجھتے ہیں اور اپنی قدرتی صلاحیتوں اور اہداف کو تعینات کرتے ہیں۔ جیسے کہ مطالعہ، تجربہ اور دوسروں کی رائے کا سننا۔
اپنے آپ کو جانچنے کے لیے انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس موجود ہیں۔ آج ہم بھی یہاں 16 سولہ اقسام کو ہم ٹائپلوجی سے سمجھتے ہیں جو نفسیاتی طور پر جانچ کی ایک تکنیک ہے۔ اس سے پہلے درج ذیل جوڑوں کے مطلب کو ذہن میں رکھیے گا۔
E: اخراج
N: وجدان پر بھروسہ کرنا
T: منطق پر مبنی
S: مادی معلومات پر بھروسہ کرنا
F: جذبات پر مبنی
J: واضح طور پر منصوبہ بندی
P: حالات پر توجہ
حقیقت پسند ،رہنما، منتظم
1-ESTJ
جو کام شروع کرتے ہیں اور پھر پایٔہ تکمیل تک بھی لازمی پہنچاتے ہیں۔
انسپیکٹر، منتظم
2- ISTJ
درجہ بہ درجہ کاموں کو محنت سے انجام دیتے ہیں ۔
کمانڈر، کاروباری
3- ENTJ
بہترین منصوبہ سازی کرتے ہیں۔ دوسروں کو ساتھ لے کر اہداف تک پہنچتے ہیں ۔
موجد، کمپوزر محافظ
4- ISFP
تدبّر کرنا ان کا خاصہ ہوتا ہے اور یہ اپنے آپ کو خوش رکھتے ہیں۔
استاد، کوچ، ہیرو
5- ENFJ
سامنے والے کی صلاحیتوں کو جانچ کر انہیں آگے بڑھاتےہیں۔
غور و فکر کرنے والا، شاعر
6- INFP
ان کے ذہن میں ہمیشہ خیالات زندہ رہتے ہیں۔
تجزیہ کار متاثر کن
7- INTJ
کسی حد تک تنہائی پسند اپنے ارد گرد پر نظر رکھنے والا اس درجے میں شامل ہے۔
استاد، پُرجوش، سفیر
8- ESFJ
اپنے آپ سے متعلق تمام لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے سرگرداں رہتے ہیں۔
کاریگر، ہنر مند
9- ISTP
ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کر لیتے ہیں۔
ثالث، چیمپین
10- ENFP
محنتی ہوتے ہیں۔ بڑا نظریہ لے کر، کچھ بڑا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
سیاستدان، کارکن
11- ESFP
بڑا نظریہ رکھتے ہیں۔ لوگوں کو اپنے ارد گرد جمع کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
سرپرست، مشیر
12- INFJ
دوسروں کی حرکات کو بہتر طریقے سے سمجھ کر نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔
اداکار، نگراں، آرٹسٹ
13- ISFJ
لوگوں کی خواہشات کو نظر انداز نہیں کرتے۔ اصول پسند ہوتے ہیں۔
موجد، خواب دیکھنے والا
14- ENTP
تکنیک کو سمجھ کر کام کرتے ہیں۔
حقیقت پسند
15- ESTP
ایڈونچر پسند ہوتے ہیں جہاں فوری فیصلہ کیا جا سکے۔
نقاد، تجزیہ کار، انتہائی ذہین
16- INTP
لوگوں کے رویوں، تاثرات کو محسوس کرتے ہیں اور ان پر بات کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر اس کو اس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ اگر کسی کو پڑھانا اچھا لگتا ہے۔ اس کو ہم کھلاڑی بنا دیں یا کسی کو بیماریوں اور دوا علاج کرنے سے دلچسپی ہے۔ اس کو میکینیکل کی تعلیم دینا شروع کر دیں تو نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔ اگر لوگ اپنے مزاج اور دلچسپی کے خلاف تعلیم حاصل کریں اور وہ پیشہ بھی اختیار کر لیں، وہ اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے بھی کارکردگی کے اوپری درجے تک نہیں پہنچ سکتے کیونکہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال نہیں کر رہے ہیں۔
جو بھی کام مزے لے کر اور لطف اندوز ہو کر کیا جائے وہ قدرتی طور پر اس کام کی طرف مائل ہوں تب ہی چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے اور اس میں انسان کچھ نیا کر گزرتا ہے۔
انتہائی تھکے ہوئے ہونے کے باوجود بھی جو کام لطف اندوز ہو کر کیا جائے اور اس میں کچھ نیا کر گزریں بس سمجھ جائیں کہ یہی صلاحیت اللہ نے آپ کو تحفے میں دی ہے یہی آپ کا پیشہ بھی ہونا چاہیے جس کے کرنے سے دل کو اطمینان بھی حاصل ہوگا۔ خود کو پہچان لینے کے تجربات سے گزر کر آپ کے کام میں جو خوبصورتی اور مہارت حاصل ہوگی اس سے زندگی بھی خوبصورت ہو جائے گی۔ اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر اپنی ترقی کا آغاز کریں۔
توجہ فرمائیے
ٹیم شاباش کا لکھاری کے خیالات اور تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔اگر آپ کو اس تحریر بارے کوئی شکایت ہو ، کسی بیان کردہ حقائق کی درستگی کرنا چاہتے ہوں تو ٹیم شاباش سےرابطہ کریں۔