رہنمائی

کامیابی حاصل کرنے کے لیے یہ صلاحیتیں اپنائیں

زندگی میں کامیاب ہونے کی خواہش تو ہر کوئی کرتا ہے تاہم اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے اس حوالے سے کوئی زیادہ نہیں جانتا،کسی کے نزدیک زیادہ تعلیم یافتہ ہونا کامیابی کی کنجی ہے تو کوئی دولت مندی کے ذریعے کامیابی کے زینے پر چڑھنے کی کوشش کرتا ہے ۔

زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے بہت سے طریقے بتاتے ہیں تاہم اس تحریر میں ہم آپ ان صلاحیتوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کے ذریعے آ پ زندگی میں حقیقی کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔

رابطہ کاری کی صلاحیت

زندگی میں اگر کامیابی مقصود ہو تو صرف بولنے پرہی اکتفا نہیں کیا جاسکتا،اس کے لیے بولنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو سننا بھی بہت زیادہ ضروری ہے ۔رابطوں کی تشکیل سے تعلقات کی استواری،باہمی تنازعات کے فوری حل اور اپنے خیالات کااظہارہوتا ہے جو بلاشبہ ارد گرد کے لوگوں میں آپ کی پہچان بنانے میں مددگارثابت ہوتا ہے ۔

ٹائم مینجمنٹ کی صلاحیت

جس طرح پیسہ پھونک پھونک کر دھیان سے خرچ کرنا چاہیے اسی طرح وقت بھی دیکھ بھال کرکے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ وقت اورتیر ایک بار نکل جائے تو واپس نہیں آتا۔ کامیاب زندگی چاہنے والوں کے لیے ٹائم مینجمنٹ ناگزیر ہے۔ وقت کا بروقت اور بہترین استعمال آپ کو کاموں کو ترجیح دینے، ڈیڈ لائن کو پورا کرنے، صحت مند کام اور زندگی کا توازن حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

  نوجوانی میں جلد کامیابی کا آغاز کرنے کا راز

مسائل حل کرنے کی صلاحیت

زندگی کی ڈور جب تک سانسوں سے بندھی رہتی ہے تب تک انسان نشیب وفراز کی تلاطم خیز موجود سے الجھتارہتا ہے۔ایک وقت انسان کی زندگی میں ایسا بھی آتا ہے جب وہ خود کو مسائل کی منجدھار میں بے بس پاتا ہے ۔ کامیاب زندگی گزارنے کے لیے زندگی میں پیش آنے والے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے جن اجزائے ترکیبی کی اشد ضرورت ہے ان میں تنقیدی سوچ، تخلیقی اور تجزیاتی صلاحیتیں شامل ہیںجو مسائل پر قابو پانے اور فیصلے کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

قائدانہ صلاحیت

کامیابی زندگی کے لیے جو صلاحیت بہت زیادہ ڈیمانڈنگ رہتی ہے وہ ہے لیڈر شپ اسکلز۔اگر کوئی شخص کسی بھی حوالے سے چاہے وہ کسی کام میں پہل کرنا،دوسروں کو صحیح اور غلط کا فرق سمجھانا اور انہیں سمت فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوپاتا تو وہ کامیاب زندگی سے کوسوں دور ہے ۔

ایموشنل انٹیلی جنس کی صلاحیت

جذباتی ذہانت کی مہارت میں جذبات اور احساسات کو سمجھنا اور ان کا نظم و نسق کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے جذبات کے ساتھ ہمدردی کرنا بھی شامل ہے۔ جذباتی ذہانت کی مہارت کو حاصل کرنے سے مضبوط تعلقات استوار کرنے اور سماجی حالات سے کامیابی سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔

  کامیابی  حاصل کرنے کے   کچھ خاص اصول

موافقت کی صلاحیت

بدلتے ہوئے حالات کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت، نئے خیالات کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کرنا اور غیر یقینی صورتحال کو گلے لگانا تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں قیمتی چیز ہے۔

لچک کی صلاحیت

ایک کامیاب شخص کی زندگی میں لچک اہم صلاحیتوں میں سے ایک ہے جسےبتدریج حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس صلاحیت کا انسانی شخصیت میں شمار اس لیے ضروری ہے کیونکہ یہ ناکامی یا مصیبت کے بعد دوبارہ کوشش کرنے میں مدد کرتی ہے۔ لچک کی مہارت کو فروغ دینے سے آپ کو ایک مثبت رویہ برقرار رکھنے اور راستے میں چیلنجوں یا رکاوٹوں کے باوجود اہداف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

4.5/5 - (4 votes)

توجہ فرمائیے

 ٹیم شاباش کا لکھاری کے خیالات اور تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔اگر آپ کو اس تحریر بارے کوئی شکایت ہو ، کسی بیان کردہ  حقائق کی درستگی کرنا چاہتے ہوں تو ٹیم شاباش سےرابطہ کریں۔