اگر آپ اپنے ذوق و شوق والے روزگار میں مصروف ، حلال آمدن گھر لاتے، فیملی ساتھ دوستانہ و محبتانا برتاؤ رکھتے، میٹھی نیند سوتے، دلی سکوں کے ساتھ ساتھ رب کی طرف رجوع بھی ہے اور حسب توفیق لوگوں کے کام بھی آتے ہیں ، تو ماشا اللّه سے آپ ” کامیاب و خوشحال” زندگی گزار رہے ہیں۔
ہمیں یہ ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ مال و دولت کا زیادہ ہونا ، گھر ، گاڑی ، زمین ، جائیداد وغیرہ کا ہونا ہی کامیاب زندگی کی علامت نہیں ہوتا۔ حقیقی کامیابی و خوشحالی تو ” اللّه سے محبت” ہونا ہے ، اس سے پکا تعلق جوڑنا ہے۔ جب یہ ہو تو بندہ حرام کاموں سے بچتا ، حلال روزی کماتا، اعلی اخلاق والا بنتا، اوروں کے کام آنے والا بنتا اور سب سے اہم دلی سکوں حاصل ہوتا ہے ۔ بے نیازی کی کیفیت ملتی ہے ۔
جہاں خوشی شکرانے کا سبب بنتی ، وہیں پر پریشانیاں رب کی رضا سمجھ کر ہمت و حوصلہ سے برداشت کی جانی چاہیں۔
ہم سب کو پتہ ہے کہ آخر کار سب ختم ہو جاتا ہے اور باقی صرف آپ کی روح بچتی ہے اور فانی جسم سے کیے گے اعمال۔ اگر ان اعمال میں "رب سے عملی محبت” نمایاں ہوئی تو سمجھیں آپ سرخرو ہو گے۔ کامیابی کے سفر میں ” حلال کھایا” سے ضروری ” حلال کمایا” ہوتا ہے ۔ سور و شراب سے بھاگنا مگر سود ، رشوت ، فراڈ ، بے ایمانی سے کامیاب و خوشحال ہونا ، اس چند روزہ دنیا میں آپ کو وقتی عظیم تو بنا دے مگر آخرت کی ہمیش زندگی میں گمنام بنا دے گا ۔ اس لیے سوچ لیں ، ابھی بھی وقت ہے۔
توجہ فرمائیے
ٹیم شاباش کا لکھاری کے خیالات اور تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔اگر آپ کو اس تحریر بارے کوئی شکایت ہو ، کسی بیان کردہ حقائق کی درستگی کرنا چاہتے ہوں تو ٹیم شاباش سےرابطہ کریں۔