نیادی طور پر تو انسان یہی چاہتا ہے کہ وہ لوگوں میں ہر دل عزیز ہو ۔ لوگ اسے عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھیں ۔ وہ علم،حکمت اور طاقت میں سب سے زیادہ ہو ۔ دوسروں پے اس کا غلبہ ہو۔ اس کا یہ عروج مستقل بنیادوں پے قائم ہو اور اس میں پائیداری ہو۔یہ سب محض با مقصد زندگی کی بدولت ہی ممکن ہے۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسان کی زندگی کا مقصد ہونا کیوں ضروری ہے ؟
سب سے پہلے یہ بات ہمیں ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اس کائنات میں انسان کا ظہور ایک حادثہ نہیں ہے بلکہ ایک خاص مقصد کے تحت انسان کو پیدا کیا گیا ہے ۔ اشفاق احمد کے الفاظ ہیں "میں جانتا ہوں کہ میں کچھ تو ہوں ، کیونکہ میرا راب کوئی بھی چیز بےکا ر نہیں بناتا”۔ اب انسان کو یہ جاننا ہے کہ اس کی زندگی کا کیا مقصد ہے ۔ اس کی مثال آپ یوں لے سکتے ہیں کہ آپ کو ایک ہزار کمروں کی چابیاں دے دی گئی ہیں اور اب آپ نے ان میں سے اپنے کمرے یعنی اپنی ذات کی چابی کی تلاش کرنی ہے ۔ جیسے ہی کمرا کھلا آپ پر عیاں ہو جائے گا کہ آپ میں کیا کیا ہے ۔ آپ کو کن صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے ؟
کائنات میں ہر عمل بامقصد اور تعمیری ہو رہا ہے ۔ سورج ،چاند، ستارے، دن، رات، پہاڑ ، دریا ، سمندر ، ہوا، پانی نیز کائنات کی ہر چیز کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے لہذا کائنات کا مرکز و محور ہونے کی حیثیت سے یہ ممکن ہی نہیں کے انسان کی زندگی کا کوئی مقصد نہ ہو ۔
انسانی صلاحیتوں کا اظہار بھی کسی ہدف کے لیے جدوجہد کرنے سے ہی ہوتا ہے۔انسان کی صلاحیتیں بھی اسی وقت ہی اس پے آشکار ہوتی ہیں جب وہ کسی چیز کے حصول کے لیے اپنی تمام صلاحیت اور طاقت کا استعمال کر ڈالتا ہے۔ایسی کوششیں ہی انسان سے معجزہ نما کارنامے سرانجام کرواتی ہیں ۔
دنیا میں وقت کا ہونا بھی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انسان کو قلیل وقت میں عظیم کارنامے سر انجام دینا ہوں گے ۔ وقت اس کے پاس انتہائی کم ہے جبکہ انسان نے صدیوں کا کام اس مختصر سی زندگی میں سر انجام دینا ہے۔یہ بھی حقیقت ہے کہ انسان کی پاس وقت بہت کم اور کام بہت ہی زیادہ ہے۔
زندگی اگر با مقصد نہ ہو تو ایک بوجھ بن جاتی ہے۔ انسان کے خیالات انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ فیصلہ کی قوت اس میںسے ناپید ہو جاتی ہے۔عملی لحاظ سے سستی اور کاہلی کا شکار ہو جاتا ہے۔ اسے علم ، عمل اور معاملات سے کوئی تعلق نہیں رہتا۔ایسی زندگی انسان کو پستی کی عمیق گہرائیوں میں لے جاتی ہے۔ ایسے میں وہ جانوروں سے بھی بد تر ہو کر رہ جاتا ہے۔لہذااعلیٰ زندگی کے لیے مقصد کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
توجہ فرمائیے
ٹیم شاباش کا لکھاری کے خیالات اور تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔اگر آپ کو اس تحریر بارے کوئی شکایت ہو ، کسی بیان کردہ حقائق کی درستگی کرنا چاہتے ہوں تو ٹیم شاباش سےرابطہ کریں۔